25 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار کے مسلمانوں پر کۓ جانے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے آج ایک  بیان میں میانمار کے صوبۂ راخین کےمسلمانوں پر منظم انداز میں کۓ جانے والے تشدد کی مذمت کی۔ اکمل الدین احسان اوغلو نے اس بیان میں مزید کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم عبادتگاہوں اور روہنگیا مسلمانوں کے تقریبا چار سو رہائشی مکانات کے انہدام کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں پر کۓ جانے والےتشدد کے خاتمے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات انجام دیۓ جانے کا مطالبہ کرتی ہے۔اکمل الدین احسان اوغلو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر کۓ جانے والے تشدد کی روک تھام کے لۓ فوری طور پر اقدام کرے اور راخین کے مسلمانوں کو حالت مزید ابتر ہونے سے قبل میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالے۔......./169